قمری سال کے آغاز کو کیوں محرم سے شمارجاتا هے جبکه اس مهینه کی دس تاریخ کو امام حسین علیه السلام کی شهادت واقع هوئی هے؟

0 0

قمری سال کا اغاز بهت هی قدیم زمانه ، یعنی اسلام سے پهلے ، محرم کے مهینه میں هوتاتھا اور اس کا اسلام و مسلمانوں سے کوئی ربط نهیں هے – واضح الفاظ میں ، جب نیا دین( اسلام ) جزیرۃ العرب پر حاکم هوا، سال کے آغاز کے بارے میں جو کلنڈر عربستان کی سر زمین پر عربوں میں رائج تھا ، اسلام نے اسی کو قبول کیا –[1]

دین مقدس اسلام نے جو تبدیلی کلنڈر میں ایجاد کی وه صرف یه تھی که سنه عام الفیل کو رسول اکرم صلی الله علیه وآله وسلم کے مکه سے مدینه هجرت کر نے کی تاریخ میں تبدیل کر کے سنه هجری قرار دیا[2]

مسعودی نے اس سلسله میں لکها هے :” عرب سال کے پهلے مهینه کو ربیع جانتے تھے اور ربیع کا اول وقت بھی ماه ایلول کے گزرنے کے تین دن بعد بارش برسنے کے ساتھـ هوتا تھا، اور اول صیف بھی ماه ربیع الثانی تھا که اس کا وقت ، ماه آذار سے پانچ دن گزرنے کے بعد (اوائل بهار) تھا[3]– “

لیکن شمسی مهینه خواه قبل از اسلام یا بعد از اسلام عربوں میں بهت کم رائج تھا ، که کها جاتا هے که صرف تجارت و زراعت کے لئے مجبوراً اس سے استفاده کرتے تھے[4]

اس لحاظ سے عربوں میں قمری سال کے ماه محرم میں تبدیل هو نا بهت قدیم زمانه سےتھا اور جب امام حسین علیه السلام اس مهینه میں شهید کئےگئے تو قدرتی طور پر کوئی بھی شخص سال کے پهلے مهینه کو بدل کر کسی دوسرے مهینه میں منتقل نهیں کرسکتا تھا- اس کے علاوه عربوں میں ایرانیوں کے مانند یه مرسوم نهیں تھا که تحویل سال کے موقع پر جشن و عید منائیں ، یعنی ان میں سال کا آغاز بالکل عادی صورت میں هوتاتھا اس دن کسی قسم کی تقریبات منعقد نهیں هوتی تھیں-

البته جومسئله زیر بحث هے وه یه هے که بنی امیه نے امام حسین علیه السلام کی شهادت کے بعد عاشور کو اپنے لئے عید کا دن منایا اور اس دن جشن مناتے تھے اور اس دن کی تعظیم اور شادی منانے کے سلسله میں بهت سی روایتوں کو جعل کیا که افسوس که بهت سے مسلمان ان سے متاثر هو کر اس دن کو خیر وبر کت کا دن جانتے هیں اور شادی بیاه کی تقریبات کواسی دن منعقد کرتے هیں [5]

اس سلسله میں زکریا قزوینی نے لکها هے :” بنی امیه کا یه اعتقاد تھا که عاشور ا کے دن عید منائیں ، اس لئے چونکه اس دن شیعه عزادری کے طور پر ماتم اور نوحه خوانی کرتے تھے اور زینت کر نے سے اجتناب کرتے تھے ، اس لئے اموی اس دن سجاوٹ کر کے اور مهمان نوازی کی مجلسیں منعقد کر کے جشن مناتے تهے[6]

زرندی حنفی بھی لکھتے هیں :” اس مهینه (صفر) کا پهلا دن بنی امیه کی عید هے ، کیونکه اس دن حسین (رضی الله عنه) کا سر دمشق میں پهنچا هے[7]

البته اس مسئله کا سال کے پهلے مهینه سے کوئی ربط نهیں هے اور اگر وه امام حسین علیه السلام کو کسی اور دن بھی شهید کرتے ، بعید نهیں هے که اسی دن کو عید اور شادمانی کا دن اعلان کر تے –


مزید  خانه خدا کے پرده کا رنگ سیاه کیوں هے؟

[1] – جواد علی، المفصل فی تاریخ العرب قبل الاسلام ، قم، منشورات شریف رضی ،چاپ اول ،ج٨،ص٤٦٠-

[2] – ایضاً –

[3] – مسعودی ، معروج الذهب ،ج٢، ص١٩٢ ،به نقل از جواد علی ،المفصل فی تاریخ العرب ،ج٨،ص٤٤١-

[4] – المفصل فی تاریخ العرب ، ج٨،ص٤٤٦-

[5] – مزید معلو مات کے لئے مندرجه ذیل کتابوں کا مطالعه کیا جاسکتا هے: بیرونی مکه ، ابو ریحان ،آثار الباقیه ،طبع اروپا،ص٣٢٩،آدم متز، الحضارۃ الاسلامیۃ فی القران الرابع الهجری ،بیروت ١٣٨٧ه ق، ج ١،ص١٣٧، شیخ عباس قمی ، الکنی والالقاب ، نجف اشرف، ١٣٩٠ ه ق،ج١،ص٤٣١- ابن حجر هیثمی ،الصواعق المحرقۃ ،مصر،ص١٨١- ابن تیمیه ،اقتضاء الصرط المستقیم ،ریاض ، مکتبۃ الریاض الحدیثۃ ،ص٣٠١- مقریزی ،الخطط والاثار ،مصر، تاریخ نشر ١٢٧٠،ه – ق ،ج١،ص٤٩٠-

[6] – قزوینی ،زکریا، عجائب المخلوقات ،بیروت، دار القاموس الحدیث، ج١، ص١١٥-

[7] – زرندی حنفی ،نظم دردالسمطین ،تهران، کتابخانه نینوا، ص٢٣٠; عاملی، سید جعفر مرتضی ، بزرگداشت ها دراسلام ، ترجمه محمد سپهری ،قم،دفتر تبلیغات ، چاپ سوم ،ص٤٧-

تبصرے
Loading...